i پاکستان

حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست خارجتازترین

February 13, 2024

مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست خارج ہوگئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار محمدخان مدنی کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مجھے 1100 ووٹوں سے شکست دلوائی گئی ہے ، فارم 45 کے مطابق میں جیت چکا تھا۔ محمد خان مدنی نے استدعا کی کہ فارم 47 میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے ، عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔ تاہم جسٹس علی باقر نجفی نے محمد خان مدنی کی درخواست خارج کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی