i پاکستان

حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ' کسی صورت تقدس پامال نہیں ہو نے دیں گے' انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹتازترین

September 17, 2026

حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کسی صورت حرمین کا تقدس پامال نہیں ہو نے دیں گے،ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولا نا قاری شبیر احمد عثمانی نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حرمت کسی ملک، قوم یا نسل کی جاگیر نہیں یہ پوری امت مسلمہ کی عزت و تقدس کا معاملہ ہے ،ان کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی حرمت پر سمجھوتہ نہیں،حرمین کے تقدس پر خاموشی نہیں رہیں گے،اور مقدس مقامات کی حفاظت سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی سیاسی مصلحت نہیں،حرمین شریفین ہماری عقیدت بھی ہیں، ہماری غیرت بھی اور ہمارے ایمان کا حصہ بھی۔حرمین شریفین پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔ مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ کروڑوں اربوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے۔امت مسلمہ پوری شدت سے اس حملے کا بھرپور جواب اور سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک بالخصوص پاکستان اس نازک اور مشکل وقت میں سعودی عرب اورحرمین شریفین کے تحفظ میں صف اول کا کردار ادا کرے گی امت مسلمہ کو آئے روز درپیش چینلجز سے مضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر محسوس کی جا رہی ہے۔ مملکت سعودیہ پر حملے کے دکھ درد میں شریک ہیں۔ہم کسی صورت حرمین شرفین کا تقدس پامال نہیں ہو نے دیں گے ہم ہر وقت پو ری طاقت سے سعودی عرب کے ساتھ ہیں

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی