i پاکستان

ڈی آئی خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا، 10 افراد زخمیتازترین

November 03, 2023

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال کردیا گیا ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے کئی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے ذریعے پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی