i پاکستان

ڈی آئی خان، پولیس لائنز مال خانے میں رکھا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیاتازترین

July 30, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس لائنز مال خانے میں رکھا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج عنایت اللہ زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی اضافی ٹیمیں موقع پر طلب کر لی گئیں، متاثرہ مقام کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی