i پاکستان

یہ ایوان مکمل نہیں اسپیکر کا انتخاب نہیں ہو سکتا، عمر ایوبتازترین

March 01, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایوان مکمل نہیں اس لیے اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا۔ عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جعلی مینڈیٹ لے کر آنیوالے اسپیکر انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے۔ ایوان مکمل نہیں ہے اس لیے اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا۔ ہماری خواتین کی سیٹیں مکمل نہیں ہیں آپ کیسے پراسس کو مکمل کرسکتے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس ایوان میں گھس بیٹھیے موجود ہیں یہ ایوان مکمل نہیں ہے۔عالیہ حمزہ سمیت دیگر خواتین کا مخصوص نشستوں پر نام ہے۔ آرٹیکل 51کے تحت ایوان مکمل ہوئے بغیر ،وزیراعظم ،اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن نہیں ہوسکتا۔ ایوان مکمل ہوئے بغیر ان انتخابات کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ۔ اصل مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے انہیں ایوان میں واپس لائیں گے۔ ہماری خواتین ، سینیٹرز اور ورکرز کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی