i پاکستان

ڈی جی پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر اشرف طاہر انتقال کرگئےتازترین

November 04, 2023

پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اشرف طاہر کا امریکا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف طاہر نے پنجاب میں فارنزک سائنس میں گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی