i پاکستان

یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتویتازترین

October 03, 2023

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف دائر اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 9 مئی کے جلا وگھیرا وکے مقدمات میں سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف دائر پراسیکیوشن کی اپیلوں پر سماعت کرنا تھی۔ بنچ کے رکن کے رخصت پر ہونے کے باعث اپیلوں پر سماعت نہ ہوئی، دو رکنی بنچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔ یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے 9 مئی واقعات میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ مزید نہ دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی