انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت(آج) ہفتہ تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو شیر پا پل پر تقاریر و جلا وگھیرا واور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمات پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت (آج) 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین نے جیل سے وکلا کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ تھانہ سرور روڈ نے رہنما پی ٹی آئی کیخلاف شیر پا پل تقریر اور جلا گھیرا کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی