i پاکستان

ڈیجیٹل کمیونٹی نمائندوں کا ای کامرس پر 18 فیصد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہتازترین

June 19, 2025

ای کامرس کے ماہرین نے 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیجیٹل کمیونٹی کے نمائندوں نے ای کامرس پر مجوزہ ٹیکس اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ڈیجیٹل کمیونٹی کے نمائندوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ای کامرس کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں، حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو لاکھوں افراد کا روزگار خطرے میں پڑجائے گا۔ ای کامرس کے ماہر ثاقب اظہر نے کہا کہ وہ 15 سال سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں، اس انڈسٹری کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا ای کامرس کی کوئی وزارت نہیں، ای کامرس ہی واحد انڈسٹری ہے جو 17 فیصد سالانہ ترقی کر رہی ہے مگر اس پر 18 فیصد ٹیکس لگا کر ترقی کا عمل روکا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی