i پاکستان

یقینی بنایا جائے کہ پاکستان میں انتخابات عوام کے فائدے کیلئے ہوں، امریکاتازترین

November 07, 2023

امریکا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی حمایت کر دی گئی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کی توجہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر مرکوز ہے، کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں دے سکتے، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حامی ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ امیدوار اور سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، یہ یقینی بنایا جائے کہ پاکستان میں انتخابات عوام کے فائدے کیلئے ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی