ٹیکسلا میں ذاتی دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2خواتین اور ایک نوجوان شامل ہیں،تینوں افراد کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ،مفرور ملزما ن کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ محلہ مشرق آباد گلی نمبر 5 میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ خاتون، 26 سالہ نوجوان اور 23 سالہ لڑکی شامل ہے جن کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی یا گھریلو تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی