i پاکستان

ہیلتھ انشورنس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہتازترین

December 09, 2023

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے یکم جنوری سے ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے سالانہ 4 ہزار 350 روپے کٹوتی ہوگی۔ سیکریٹری خزانہ مجاہد شیردل کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی منظوری ہوچکی ہے۔ ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے پریمیئم کی کٹوتی ہوگی، میاں بیوی کے سرکاری ملازم ہونے پر ایک کی تنخواہ کی کٹوتی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی