i پاکستان

ڈینگی کے وار تیز، مزید 5 افراد وائرس کا شکارہوگئےتازترین

August 21, 2023

 راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 5 مریضوں کی تصدیق ہو گئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے 13 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ رواں برس انسداد ڈینگی قوانین پرعمل نہ کرنے پر ایک ہزار تین سو ساٹھ مقدمات درج کئے گئے۔ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرتقریبا 24 لاکھ کے جرمانے اور338 مقامات سیل جبکہ 544 چالان کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی