متحدہ عرب امارات کے بعد چین نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا رقم رول اوور کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی وزیراعظم کو اس حوالے سے خط لکھ تھا، پاکستان نے چین کی جانب سے مجموعی طور پر 4ارب ڈالر قرض سیف ڈپازٹ حاصل کیا ہوا ہے،وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دو ارب ڈالر کا قرض میچور ہونے سے قبل رول اوور کردیا جائے گا، چین کی جانب سے قرض کو موجودہ شرائط پر رول اوور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ارب ڈالر قرض مزید ایک سال کیلئے رول اوور کر دیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی