i پاکستان

یوم اقبال،حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلانتازترین

November 03, 2023

وفاقی حکومت نے یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ کابینہ ڈویژن نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی، اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147 واں یوم پیدائش 9 نومبر کو ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی