i پاکستان

یوم فضائیہ، پاکستان ایئر فورس کی جانب سے لہو گرما دینے والا نیا نغمہ ریلیزتازترین

September 07, 2026

یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کی جانب سے لہو گرما دینے والا نیا نغمہ ریلیز کر دیا گیا۔یومِ فضائیہ پر جاری کیا گیا نغمہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے، نغمہ کے بول پاکستان کی مٹی سے وابستگی رکھنے والے ہر پاکستانی کے دل کو گرما دیتے ہیں۔نغمہ میں وطن کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نہایت خوبصورت انداز میں فلمایا گیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن کی حفاظت میں قربانیاں دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملائے، شاہینوں کی بے مثال جرات نے ہر محاذ پر دشمن کو للکارا اور پاکستان کی فضائی حدود کو محفوظ رکھا۔نغمہ میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کی مہارت سے دی گئی فیصلہ کن شکست کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کی قربانیاں پاکستان کی فضائی طاقت اور عزم کی مثال ہیں، نغمہ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا ہر لمحہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کا عزم اجاگر کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی