i پاکستان

یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتویتازترین

October 16, 2023

احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔ پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت اب 20 نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آج ذاتی حیثیت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کر رکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی