i پاکستان

یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی نشست سے مستعفی، رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیاتازترین

February 29, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کا استعفی منظور کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔بعدازاں پی پی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی