i پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افرادجاں بحق، 5زخمیتازترین

February 12, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بڈھ کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی