i پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر حملہ،پولیس آفیسر شہیدتازترین

February 10, 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق درازندہ مورگا میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او شہید ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ خیال رہے کہ 5 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہواں پر دہشتگردوں کے حملے میں پولیس کے 10جوان شہید ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی