i پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیاتازترین

December 28, 2023

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق رات گئے ابا شہید چیک پوسٹ پر تقریبا 15 دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ پاک فوج کی کیو آر ایف موقع پر پہنچ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی