صوبہ بلوچستان کے ضلع اپر ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی سروے کرنے والی ایک کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاںبحق ہو گئے ہیں۔بی بی سی کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ واقعہ اپر ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں پیش آیا۔اہلکار کے مطابق اس علاقے میں تیل اور گیس کی کمپنی کی ایک ٹیم سروے کا کام کررہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پیر کوہ میں سروے ٹیم پر پانی فراہم کرنے والے ایک باوزر کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاںبحق ہو گئے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ ریپبلیکن آرمی نے قبول کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی