i پاکستان

ڈیرہ بگٹی سے 2شہری اغوا ،لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی تلاش شروع کردیتازترین

October 13, 2023

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو سے 2افراد کو اغوا کرلیا گیا،لیویز حکام کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو سے نامعلوم مسلح افراد شہری خالق عرف حاجی اور غلام حسین کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے،اطلاع ملنے پر لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے،لیویز حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کیے جانے والے افراد ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی