i پاکستان

ڈیرہ غازی خان، گرفتاری بچنے کیلئے نوجوان کھجور کے درخت پر چڑھ گیا، درخت کاٹ کرزخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیاتازترین

June 11, 2026

ڈیرہ غازی خان میں گرفتاری سے بچنے کے لئے ایک نوجوان نے پولیس کارروائی کے دوران کھجور کے درخت پر چڑھ کر مزاحمت کی اور کافی دیر تک نیچے اترنے سے انکار کرتا رہا۔ پولیس اہلکار ملزم کو بار بار نیچے اترنے کی وارننگ دیتے رہے لیکن وہ نیچے نہ اترا۔ صورتحال طویل ہونے پر پولیس نے درخت کاٹ کر اسے نیچے اتارا جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی