i پاکستان

ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس المناک حادثے کا شکار، 4 مسافر جاں بحق،25 زخمیتازترین

October 17, 2023

ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر کوٹ چھٹہ کے قریب مسافر خوفناک حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس چنگ چی رکشہ کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے۔ جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہیں، حادثے کا شکار ہونے والی بس راجن پور سے ڈی جی خان جارہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی