i پاکستان

جے یو آئی وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں شریک نہیں ہو گی،اپوزیشن میں بیٹھیں گے، مولانا فضل الرحمنتازترین

February 29, 2024

سربراہ جمعیت علمائے اسلام( ف )مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں شریک نہیں ہو گی،اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ انتظار کریں، ان شا اللہ عوام کی نمائندگی ہم کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ رات ایک وفد آیا تھا جس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، باپ پارٹی، آئی پی پی کے لوگ شامل تھے، ان کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی، ان سے ہماری بے تکلفی تو ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی اس پارلیمنٹ میں حصہ نہیں لے گی جس کا نتیجہ عوام کے ہاتھ میں نہ ہو، اس ایوان میں ہمیں کوئی حق نہیں کہ کسی کارروائی میں حصہ لیں، ہم اس ایوان کو عوام کانمائندہ کم سمجھتے ہیں۔ تحفظات دور ہونے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس حوالے سے بیٹھ کر سنجیدگی سے بات کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی