i پاکستان

جعلی بینک اکاونٹ کیس، زرداری، فریال کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور، سماعت 22 اپریل تک ملتویتازترین

February 19, 2024

بینکنگ کورٹ کراچی نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ بینکنگ کورٹ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکاونٹ کیس کی سماعت ہوئی، دونوں عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ انور مجید و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے سابق صدر اور ان کی بہن فریال تالپور کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے دونوں کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 22 اپریل تک سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر جعلی بینک اکاونٹ کھول کر کروڑوں روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن کرنے کا الزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی