i پاکستان

جائیداد، گاڑی ہر چیز خریدنے پر ٹیکس ہے، صرف سانس لینے پر نہیں‘ ماہرِ ٹیکستازترین

June 12, 2026

ماہرِ ٹیکس ذیشان مرچنٹ کا کہنا ہے کہ جائیداد، گاڑی ہر چیز خریدنے پر ٹیکس ہے، صرف سانس لینے پر ٹیکس نہیں۔ ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ملک میں انکم ٹیکس ریٹرن فائلر کی تعداد نہیں بڑھ رہی، فائلر کی تعداد نہ بڑھنے کی بنیادی وجہ اعتماد کا فقدان ہے۔ذیشان مرچنٹ کا کہنا ہے کہ ہر کوئی سسٹم میں آنے سے ڈرتا ہے، کیونکہ سسٹم میں آنے والے کا ہی جوس نکالا جاتا ہے، سسٹم میں آنے والوں پر ہی بھاری ٹیکس عائد کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس فائلر کا ہی آڈٹ ہوتا ہے، اسی کا بینک اکائونٹ فریز اور جرمانے ہوتے ہیں، نان فائلر پر کچھ نہیں ہوتا، وہ مزے میں ہے، چھوٹے کاروباروں کا ٹیکس ریٹ 49.5 فیصد ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی کاروبار 1 کروڑ کما کر 50 لاکھ روپے ٹیکس دے گا تو ایسا نہیں ہو گا، چھوٹے کاروباروں کے لیے ٹیکس کا نظام بہت مشکل بنا دیا گیا ہے، ٹیکس سسٹم کو آسان کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی