i پاکستان

جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام میں اساتذہ کا ادائیگیاں نہ ہونے پر کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلانتازترین

September 14, 2023

جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام میں اساتذہ کو ڈیڑھ سال سے ادائیگیاں نہیں ہوئیں جس پر اساتذہ نے آج سے ایوننگ کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ ایوننگ پروگرام میں اساتذہ کلاسز چھوڑ کر سراپا احتجاج بن گئے اور یہ احتجاج ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث کیا جارہا ہے۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا کہنا ہیکہ ادائیگیوں کے معاملے پر وائس چانسلر خالد عراقی کی طرف سے حوصلہ افزا جواب نہیں ملا جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ انجمن اساتذہ نے ایوننگ پروگرام کے بلوں پر بات ہی نہیں کی، وہ تو ایم فل، پی ایچ ڈی میں انرولڈ اساتذہ کی فیس معاف کرانے آئے تھے، فیس معاف کرنے کا اختیار وائس چانسلر کا نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی