i پاکستان

جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، اساتذہ کا وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہتازترین

September 22, 2023

جامعہ کراچی انجمن اساتذہ نے احتجاجا کلاسز کا بائیکاٹ کر کے تدریسی عمل معطل کردیا،کلاسز کے بائیکاٹ کے باعث طلبا و طالبات پریشانی سے دوچار ہیں،انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ تدریسی عمل معطل رکھا جائے گا، 6سال سے جامعہ کراچی کے بجٹ کی منظوری نہیں کی گئی ،اساتذہ نے وزیراعلی سندھ سے جامعہ کراچی کے انتظامی بحران کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، واضح رہے کہ بائیکاٹ کا فیصلہ گذشتہ روز جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی