i پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دیتازترین

January 09, 2024

بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی۔ اڈیالہ جیل میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی وڈیو لنک سماعت ہوئی اور تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے روبکار جاری کئے تھے۔ روبکار میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے، کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی