جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد ٹرین کی آمدورفت معطل کر دی گئی جبکہ متاثرہ ٹریک کی مرمت اور بحالی کے لیے ریلوے عملہ متحرک ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔ ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر پہلے دھماکا ہوا، جس کے باعث بوگیاں پٹری سے اتریں ،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ مویشی منڈی کے قریب پیش آیا، جعفر ایکسپریس پنجاب سے کوئٹہ جارہی تھی،دھماکے کی جگہ 3فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، ریلوے ٹریک بھی تقریبا6فٹ ٹوٹ کر الگ ہوگیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی مکمل بحالی میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی