i پاکستان

جیکب لائن ڈسپنسری سے 5 سالہ بچی کے اغوا کی پیشرفت رپورٹ غیر تسلی بخش قرارتازترین

November 02, 2023

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے جیکب لائن ڈسپنسری سے 5 سالہ بچی کے اغوا کے حوالے سے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ کیس کی تحقیقات کے لیے ایس پی رینک کے آفیسر کو تعینات کیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی، عدالت نے بچی کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی سیشنز کے انعقاد کی ہدایت بھی کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسی ڈسپنسری سے پہلے بھی بچے اغوا ہو چکے ہیں، 6 اپریل 2023 کو بچی ڈسپنسری گئی تھی جہاں سے اغوا ہو گئی ہے، وکیل نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی