i پاکستان

جیل انتظامیہ کا بشری بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی سے انکارتازترین

February 22, 2024

جیل انتظامیہ نے بشری بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ منتقلی سے انکار کردیا،اسلام ہائی کورٹ میں بشری بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی، بشری بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی جس میں جیل انتظامیہ نے بشری بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا،عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بشری بی بی کو جیل منتقل نہیں کر سکتے ، جیل میں جگہ کم ہے 250 خواتین پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔دوسری جانب چیف کمشنر اسلام آباد نے تاحال اپنا جواب عدالت میں جمع نہ کرایا، سرکاری وکیل کی جانب سے چیف کمشنر کے جواب کے لیے وقت دینے کی استدعا کی گئی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی