پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جیلوں میں قید بیگناہ قیدیوں کے لیے تمام ساتھی آواز اٹھائیں،بانی پی ٹی آئی بشری بی بی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے اس کا ازالہ کیا جائے،اعتماد کا خسارہ بہت بڑھ گیا ہے ،ان کو مینڈیٹ نہیں ملا یہ چوری سے آئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی