i پاکستان

جج بغیر کسی دبا ئوکے فیصلہ کریں گے تو یہ کروڑوں عوام کے حق میں ہوگا، لیاقت بلوچتازترین

March 28, 2024

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عدالتوں کی آزادی کیلئے چیف جسٹس اپنا جوہری کردار ادا کریں،اپنے بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک اس ہی وقت چل سکتا ہے جب آئین، قانون اور قرآن و سنت کے احکامات کو تسلیم کیا جائے، قادیانی قرآن وسنت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کر رہے، پاکستان کے پالیسی سازوں، ریاستی اور آئینی اداروں کو یہ بات اچھی طرح تسلیم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیکولر ازم کی بنیاد پر کوئی قانون نہیں چل سکتا، آئین اور قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے، آئین، قرآن وسنت کے فیصلے سب سے زیادہ محترم ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ 6ججوں کی طرف سے ایک تحریری خط چیف جسٹس کو پیش کیا گیا ہے، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں اس خط کو بلاتاخیر ایڈریس کیا جائے، جج بغیر کسی دبا ئوکے فیصلہ کریں گے تو یہ کروڑوں عوام کے حق میں ہوگا۔جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف بھی ریفرنس آیا، بانی پی ٹی آئی نے تسلیم کیا تھا کہ دبا ئومیں ریفرنس بھیجا گیا تھا، دبا ئوکے تحت ججوں کو مرضی سے راستوں پر لگانا آئین وقانون کا خون ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کی آزادی کیلئے چیف جسٹس اپنا جوہری کردار ادا کریں، عدالتوں کی آزادی کیلئے ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی