بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نہیں ہو سکی ۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہو سکی ہے ۔قائم قام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ دستیاب نہیں تھا ۔ قائم مقام چیف جسٹس نے بھی صرف سنگل بنچ میں کیسز کی سماعت کر کی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی