i پاکستان

جھل مگسی، مسافر کوچ الٹنے سے خاتون اور بچے سمیت 8 افراد جاں بحق، 22 زخمیتازترین

May 08, 2026

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں ایم ایٹ شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے خاتون اور بچے سمیت7 افراد جاں بحق اور22زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی محمد یونس کے مطابق کوچ خاران سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ ایم ایٹ شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔انہوں نے بتایا کہ 6 افراد جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک زخمی اسپتال میں دوران علاج چل بسا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں۔ ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ حادثے میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، 7 افراد کو حالت تشویشناک ہونے پر لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی