لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی جلا ئوگھیرئوا کیس میں (پی ٹی آئی)کی کارکن صنم جاوید اور سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے)عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دنوں کی توسیع کر دی،تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے تھانہ شاد مان میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دنوں کی توسیع کرتے ہوئے 11مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی