i پاکستان

جلا وگھیرا وکیس،اسدعمرسمیت دیگرکوجے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایتتازترین

December 09, 2023

جناح ہاوس جلا وگھیرا وکے مقدمے میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کو اے ٹی سی نے پیر چار بجے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ جناح ہاوس جلا وگھیرا وکے مقدمے میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہاملزمان کی تفتیش نامکمل ہے،عدالت نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ جبکہ ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں نوجنوری تک توسیع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی