i پاکستان

جلا وگھیرا وکیس،پولیس نے اسدعمر، علیمہ اور عظمی خان کی گرفتاری کی اجازت مانگ لیتازترین

October 04, 2023

 جناح ہاوس جلاو گھیرا وکے کیس میں پولیس نے اسدعمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔ جناح ہاؤس جلاؤ گھیرؤا کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے گرفتاری کی اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ تینوں ملزمان تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تینوں ملزمان کو گنہگار لکھا ہے، پولیس کوتفتیش کے لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق علیمہ خان کی موقع پر موجودگی پائی گئی، وہ اور عظمی خان کیس میں نامزد نہیں۔ دوران سماعت وکیل برہان معظم نے نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ بیان دکھائیں جس پرقصور وار قرار دیا گیا، تفتتیشی افسر نے جواب میں کہا کہ ہم انہیں 161 کے تمام بیان دکھا دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی