i پاکستان

جلاو گھیراو اور پولیس اہلکاروں سے جھگڑے کا مقدمہ، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیعتازترین

February 22, 2024

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہو کر کارکنوں کی ایک ایک قربانی کا صلہ دیں گے، عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے سے بڑا ظلم اور کوئی نہیں، عوام نے جس ٹیم کو منتخب کیا ہے اسے کام کرنے کا موقع دیا جائے،مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی،مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، عوام نے جس ٹیم کو منتخب کیا ہے اسے کام کرنے کا موقع دیا جائے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے سے بڑا ظلم اور کوئی نہیں،دوسری جانب لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شیر پاو پل پر جلاو گھیراو اور پولیس اہلکاروں سے جھگڑے کے مقدمے میں جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانتوں میں 6مارچ تک توسیع کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی