انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاوس جلا وگھیرا وسمیت تین مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کردی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کروانے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکردی ، بعدازاں عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت (آج) 28 مارچ تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی