i پاکستان

جلاوگھیرا وکیس،عمر سرفرازچیمہ سمیت 153 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیعتازترین

October 28, 2023

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس جلاو گھیرا وکے مقدمے میں عمرسرفراز چیمہ سمیت 153 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔ پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جبکہ اعجاز چودھری کو طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 نومبر تک توسیع کر دی، پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی