i پاکستان

جلاوگھیرا ومقدمات، یاسمین راشد و دیگر پر آئندہ سماعت پر فردجرم عائد ہونیکا امکانتازترین

February 19, 2024

جلا وگھیرا واور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماں یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے شیر پا پل پر اشتعال انگیز تقریر، جلا وگھیرا واور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنماں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے جلا گھیرا اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی