i پاکستان

جلیل عباس کی بیلجیئم کی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیالتازترین

February 02, 2024

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے بیلجیئم کی وزیر خارجہ حدجہ لہبیب نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دورہ برسلز کے دوران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے بیلجیئم کی وزیر خارجہ حدجہ لہبیب نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان بیلجیئم دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تجارت، تعلیم، عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ نگران وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماں نے باہمی خوشحالی کیلئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر بات چیت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی