i پاکستان

جہلم سے امیدواروں کے 15 تائید کنندگان اور تجویز کنندگان گرفتارتازترین

December 26, 2023

جہلم سے امیدواروں کے 15 تائید کنندگان اور تجویز کنندگان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جہلم پولیس نے بتایا کہ فواد چوہدری، چوہدری ظفر اقبال اور فوق شیر باز کے تائید کنندگان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دوران آپریشن چوہدری ثقلین کے تائید کنندہ کو بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ چوہدری طیب ایڈووکیٹ کو رات گئیگرفتاری کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مزید تائید کنندگان اور تجویز کنندگان کی گرفتاریوں کے لیے آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی