i پاکستان

جہلم‘گھریلو جھگڑوں سے تنگ باپ نے 3 بچوں کو منگلا نہر میں پھینک دیاتازترین

September 18, 2026

جہلم میں باپ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنے 3 بچوں کو منگلا نہر میں پھینک دیا۔پولیس کے مطابق دو بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو نہر میں پھینکنے کے بعد ملزم گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا تھا، ملزم کے بتانے پر منگلا نہر میں بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا کہ گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر بچوں کو نہر میں پھینکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی