i پاکستان

جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار کا انتخابی نتائج کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوعتازترین

February 13, 2024

سندھ ہائیکورٹ میں انتخابی نتائج کے خلاف امیدواروں کی جانب سے مزید درخواستیں دائر کر دی گئیں۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 106 سے جماعت اسلامی کے امیدوار سید عبدالرشید نے آزاد امیدوار کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ عبد الرشید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تمام پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 موجود ہیں، پریزائیڈنگ افسران کے دستخط بھی ہیں، ہمارے ایجنٹس کو کمرے سے نکال کر فارم 47 تیار کیا گیا تھا، فارم 45 اور 47 کے اعداد ووٹوں میں تضاد ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے پی ایس 95 سے امیدوار راجہ اظہر نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، راجہ اظہر نے درخواست میں مقف اپنایا کہ فاروق اعوان سابق ایس ایس پی ہیں، اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے اثر انداز ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 سے آزاد امیدوار ریاض حیدر نے بھی فارم 47 کے خلاف درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ اس حلقے سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار فرحان چشتی کو فارم 47 میں کامیاب قرار دیا گیا ہے، فارم 47 ہمارے نمائندوں کی موجودگی میں دوبارہ مرتب کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی