i پاکستان

جماعت اسلامی کا حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی سے تعاون سے انکارتازترین

February 14, 2024

جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ محض خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے تعاون سے انکار کر دیا۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے اتحاد کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی۔ جماعت اسلامی نے طے کیا تھا کہ قومی سطح پر تحریک انصاف سے اشتراک عمل قومی مفاد میں ہوگا لیکن تحریک انصاف نے اپنے موقف کو تبدیل کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی میں بھی جس سے چاہیں اپنے معاملات طے کر لیں جماعت اسلامی کو خوشی ہوگی۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کے ساتھ قومی اور صوبائی سطح پر ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی تھی صرف ایک صوبے میں اشتراک نہیں کر سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی